Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن آج ہوں یا کل میں میدان میں موجود ہوں، چوہدری نثار

ملک نازک موڑ پراور ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑرہے ہیں، چوہدری نثار
شائع 24 فروری 2023 05:25pm

سابق وزیرداخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ الیکشن آج ہوں یا کل میں میدان میں موجود ہوں۔

راولپنڈی چاکرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، ان حالات میں بھی ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑرہے ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ میں اس گالم گلوچ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، الیکشن آج ہوں یا کل میں میدان میں موجود ہوں۔

PMLN

Chaudhry Nisar Ali Khan