پی ٹی آئی نے آڈیو ویڈیو لیکس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کی مبینہ آڈیو ویڈیو کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں پنجاب حکومت اورچئیرمین پی ٹی اے کو بھی فریقین میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سیاسی قیادت کی آڈیو ویڈیو منظرعام پر لا کرکردار کشی کی جا رہی ہے، ہائیکورٹ کے سینئیر ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیکر معاملے کی انکوائری کی جائے۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو آڈیو ویڈیو لیکس نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔
pti
imran khan
Lahore High Court
Yasmeen Rashid
Audio leaks
مقبول ترین
Comments are closed on this story.