Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت خارج ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار

ملزمان کے خلاف پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے
شائع 24 فروری 2023 01:05pm

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی عدالت ضمانت منظور کرے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفتیش کے لیے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شبیر گجر ،خالد گجر سمیت چار ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دی۔ جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

pti leader

lahore