Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ایم سی ملازمین کی پینشن میں اضافہ نہ ہونے پر فریقین کونوٹس جاری

ملازمین کی پنشن میں 10 سے 15 فیصداضافہ ہونا چاہئے، درخواستگزار
شائع 24 فروری 2023 11:52am
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کردیے۔

کے ایم سی ملازمین کی پینشن میں اضافہ نا ہونے کے کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ ملازمین کی پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ ہونا چاہئے۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ تاحال ملازمین کی پینشن نہیں بڑھائی گئی ہیں جس وجہ سے کے ایم سی کے ریٹائرملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظرمیں فوری پینشن میں اضافہ کیا جائے۔

kmc

Sindh High Court