Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی عدالت گوجرانوالہ نے جاری کیے
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 12:15pm

انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 5 اگست 2022 کو گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں رانا ثناء اللہ پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

اس حوالے سے گجرات پولیس نے اخراج مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی رپورٹ خارج کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

Interior Minister

ATC

اسلام آباد

Rana Sanaullah