Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرونا کےخوف سے خاتون بچے سمیت 3 سال سے فلیٹ میں بند

شوہرعزیزواقارب یا دوستوں کے گھر قیام پر مجبور
شائع 24 فروری 2023 10:06am
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

وہم واقعی لاعلاج ہے، بھارت میں عالمی وبا کرونا سے حد درجہ خوفزدہ خاتون 3 سال تک اپنے ہی گھرمیں قیدی بن کررہی اور سات سالہ بیٹے کو بھی ساتھ رکھ لیا۔

بھارتی شہرگروگرام میں پولیس نے ایک فلیٹ سے خاتون اوربچے کو بمشکل نکالا جو 3 سال سے اپنے گھرمیں بند تھے۔ خاتون نے اس دوران گھر کا کچرا تک جمع کرکے رکھا ہواتھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ مُن مُن ماجھی نےخود کو 7سالہ بیٹے سمیت اپنے فلیٹ میں اسلیےبند کرلیا تھا کیونکہ وہ شدید خوفزدہ تھی کہ اس کا بیٹا گھر سے باہرنکلتے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مرجائے گا۔

پولیس کو معاملے کا علم خاتون کے شوہرسوجن ماجھی سے ہوا جس نے بتایا کہ اسکی بیوی نے3 سال سے خود کو اوربیٹے کو کورونا وائرس کے ڈر سے گھرمیں بند کررکھا ہے۔

سوجن ماجھی کے مطابق بھارت میں کوروناکی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ دفترگئےتو اس کے بعداہلیہ نے انہیں گھر یں داخل نہیں ہونے دیا جس کے بعد سے وہ بےگھرہیں، لیکن اہلیہ اور بیٹے کیلئے فلیٹ کا کرایہ، گیس وبجلی کے بل اوردیگرسامان دروازے پر رکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوجن ماجھی گھرسے نکالے جانے کے بعد عزیز واقارب اوردوستوں کے پاس رہتے رہےلیکن جب اہلیہ نے کئی ماہ تک انہیں گھرمیں گھسنے نہیں دیا توانہیں اپنے لیے کرائے پرعلیحدہ گھرلینا پڑا۔

مُن مُن ماجھی کو گھرسے باہرنکلنے پر آمادہ کرنے والے پولیس افسرکا کہنا ہے کہ پہلے تو انہیں خاتون کے شوہر کی بات کا یقین ہی نہیں آیا لیکن جب تصدیق کیلئے ان کے گھر فون کیا تو خاتون نے بتایا کہ وہ اور بچہ خیریت سے ہیں۔ خاتون نے پولیس کوکہا کہ وہ بیٹے کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دے گی کیونکہ اگرایسا ہوا تو وہ مرجائے گا۔ پھرویڈیو کال پربچے کو بھی دیکھا تو میں بہت جذباتی ہوگیا، گھرمیں رہنے سے اس کے بال بھی بڑے ہوکرکندھے تک آ چکے تھے۔

پولیس افسر کے مطابق میں نے بات کرکے خاتن کا بھروسہ جیتا اورپوچھا کہ کسی قسم کی مدد کی ضرورت تو نہیں، پھراسے پولیس اسٹیشن آنے کا کہالیکن اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر نہیں آئی۔ تھانے میں ہم نےمُن مُن کو راضی کیا کہ اسےمعائنے کیلئےڈاکٹرکے پاس جانا چاہیے ، اس نے ایسا کیا اور اس دوران پولیس ٹین نے بچے کو بھی گھر سے باہر نکال لیا۔

تین سال تک بند رہنے والا یہ بچہ اب 10 سال کا ہے اور اس عرصے میں اس نے ماں کے علاوہ کسی ذی روح کو نہیں دیکھا، بس گھرمیں ہی کھیلتا اور وقت گزارنے کیلئے دیواروں پر پینسل سے کارٹون بناتا رہا۔

india

COVID 19

corona

Woman Locked Self