Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

الیکشن کمیشن نے 9 نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
شائع 24 فروری 2023 09:35am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے 9 نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دستبردار ہوگئے، دستبردار ہونے والے امیدواروں کی تعداد 93 ہوگئی۔

اس طرح 177 مجموعی امیدواروں میں سے 84 میدان میں رہ گئے۔

حلقہ این اے 241 کورنگی سے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ این اے 247 کراچی جنوبی سے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔

حلقہ این اے 242،243 اور 244 سے مجموعی طور پر 31 امیدوار حصہ لیں گے جبکہ این اے 250 اور این اے 252 کراچی غربی سے 14 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔

اس کے علاوہ این اے 254 اور 256 وسطی سے 22 امیدوار مد مقابل ہیں، تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو ہی دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

ECP

karachi

National Assembly

by election

Election symbols