Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے آسریلوی اسکواڈ کا اعلان

پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے
شائع 23 فروری 2023 03:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آل راؤنڈر مچل مارش اورگلین میکس ویل انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپس آگئے۔

گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے فریکچر کا شکار تھے۔

فاسٹ بولر جھائے رچرڈسن کی بھی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں۔

نجی مصروفیت اور انجری کی وجہ سے بھارت سے آسٹریلیا واپس آنے والے پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لبوشین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

india

Australia

odi series

australian squad