Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

خریداروں کی کمی نے دکانداروں کو بھی پریشان کردیا
شائع 23 فروری 2023 03:42pm

لاہورمیں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑنے کے ساتھ ہی مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

ایک ماہ قبل ساڑھے 500 روپے فی کلو میں دستیاب مرغی کے گوشت کی قیمت اب 650 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

گوشت کی قیمت میں اضافے سے پریشان دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی مہنگی خوراک نے پروڈکشن کم کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

lahore

chicken