Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زہریلی گیس سے اموات: گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور

عدالت کا ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 23 فروری 2023 03:19pm

کراچی کی مقامی عدالت نے کیماڑی علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے 19 اموات کے مقدمے میں گرفتار ملزم خیر محمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: کیماڑی میں پُراسرار اموات: وجہ ہی معلوم نہیں ہوگی تو انکوائری کیسے ہوگی؟ عدالت

گرفتار ملزم خیر محمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: کیماڑی مواچھ گوٹھ میں 19 ہلاکتیں، ابتدائی رپورٹ تیار

مقدمے میں نامزد ملزمان شاہد حسین اورسعید خان بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔ واقعے کے خلاف پولیس نے 9 دیگر مقدمات بھی درج کیے ہیں۔

kemari

ali mohammad goth

Bail Granted

karachi local court

Deaths from poison gas