Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

احسان اللہ اور شعیب ملک کا مصافحہ سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

پی ایس ایل کا ایک مقصد کرکٹ لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے
شائع 23 فروری 2023 02:02pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا مقصد صرف نوجوان ٹیلنٹ منظرعام پر لانا نہیں بلکہ کرکٹ لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ لیگ سر یوین رچرڈزسمیت دنیا بھر کے دیگر ٹاپ کرکٹ آئیکونز کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ شاہد آفریدی نے یہ ٹرینڈ اس وقت شروع کیا جب انہوں نے مصباح الحق کو آؤٹ کیا اور احتراماً وکٹ لینے کا لمحہ سیلیبریٹ نہیں کیا۔ جواب میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جانب سے آفریدی کوبھی دو مرتبہ یہی اعزاز حاصل ہوا۔

یہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ رواں ایڈیشن میں زندگی کا بہترین وقت گزارنے والے احسان اللہ نے شعیب ملک کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا لیکن چند ہی سیکنڈزمیں وہ شعیب سے ہاتھ ملانے جا پہنچے۔

دلوں کو گرمادینے والا یہ لمحہ گزشتہ روز کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے درمیان میچ میں پیش آیا۔

مداحوں نے بھی احسان اللہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ احسان اللہ آپ ہمارے احترام کے مستحق ہیں۔

ایک اور صارف نے احسان اللہ اور رضوان کے شاہین کو گلے لگانے کے دو کلپس شیئر کیے۔

پشاور زلمی کے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد احسان اللہ کے رد عمل کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے محمد عامر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ایک اور صارف نے لکھا کہ احسان اللہ کرکٹ کے لیے شعیب ملک کی گراں قدرخدمات پر پاکستانیوں کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز 26 فروری سے ہوگا، فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

cricket

پاکستان

karachi kings

Shoaib Malik

Multan Sultans

PSL 8

PSL8

IHSANULLAH