پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عمل درآمد مکمل کرلیا
فریقین کے درمیان مذاکرات کا حتمی راونڈ مکمل
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کا حتمی راونڈ مکمل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم کی تمام شرائط پر عمل درآمد مکمل کرتے ہوئے آئی ایم ایف کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ آئی ایم ایف بھی پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے پیشگی اقدامات پرمطمئن ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ رواں ہفتے یا اگلے ہفتے تک ہوجائے گا۔
آئی ایم ایف کی طرف سے اسٹاف لیول معاہدے کے وقت اور تاریخ کا انتظار ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے حتمی جواب آنے پر معاہدے کی حتمی تاریخ دے سکتے۔
پاکستان
IMF
مقبول ترین
Comments are closed on this story.