Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن معطل کرنے کی درخواست کردی

پی ٹی آئی کراچی کا چیف الیکشن کمیشن کو خط
شائع 23 فروری 2023 12:03pm

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن معطل کرنے کی درخواست کردی۔

تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے ضمنی الیکشن معطل کرنے کی درخواست کردی ہے، اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

پی ٹی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ضمنی الیکشن معطل کرنے کا حکم دے چکا ہے، الیکشن کمیشن لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اپنا فیصلہ معطل کرے، اور کراچی کے ضمنی الیکشن کو معطل کیا جائے۔

قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کرچکا تھا، جس کے تحت پولنگ 16 مارچ کو ہونی تھی۔ تاہم انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے لئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کردیا۔

اپنے خط میں اسد عمر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے، ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، ورکنگ ڈے پر عوام ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ بروز اتوار کو کرائے جائیں۔

pti

ECP