Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا

'رواں سال ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا'
شائع 23 فروری 2023 10:47am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروزجمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القصیم یونیورسٹی میں سابق پروفیسرپروفیسراورڈپٹی چیئرمین موسمیات سوسائٹی ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ 2023 میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کوہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان بروز منگل کو چاند سورج کے غروب ہونے سے اندازاً 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا۔اور شب برات 7 اور8 مارچ کی درمیانی شب ہوگی۔

سعودی حکومت کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 21 مارچ کوسورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جائے گا۔

ڈاکٹرعبداللہ المسند نے مزید بتایا کہ چاند اورسورج کاملاپ اسی شام 8 بج کر 23 منٹ پرہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہی ہونے کا امکان ہے۔

عبداللہ المسند سے قبل متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان بھی کہہ چکے ہیں کہ ماہ مبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا اورامکان ہے کہ عیدالفطر 21 اپریل 2023 بروز جمعہ کو ہوگی۔

Saudia Arabia

Moon sighting

Ramadan 2023

Ramzan 2023