Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج ہتھکڑیاں چوم کر آزادی کا پیغام دیں گے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام کردیا
شائع 23 فروری 2023 10:25am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے، ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انشاء اللہ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کے لئے اور مہنگائی کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کے لئے باہر نکلے گا۔

جیل بھرو تحریک کے پہلے روز تاریخ رقم کردی، مسرت جمشید چیمہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے روز تاریخ رقم کردی ہے، لیڈران نے کارکنان سے پہلے گرفتاری دی اور کارکنان نے وفا کی مثال بنتے ہوئے لیڈر شپ کو تنہا نہ چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پولیس وین بھرگئی تو کارکنان نے وین کی چھت پر گرفتاری دی اور پی ٹی آئی کارکنان پیدل چل کر جیل تک پہنچے۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

pti leaders

Musarrat Jamshed Cheema

Jail Bharo Tehreek