Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پارلیمنٹ میں جمع قراردادوں میں صدر علوی سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

صدر کا انتخابات کی تاریخ دینے اعلان آئین کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی
شائع 22 فروری 2023 05:04pm
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کے احکامات دینے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروادیں۔

سینیٹ میں قرارداد جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور قومی اسمبلی میں قرارداد جے یوآئی کی عالیہ کامران نے جمع کروائی۔

جے یو آئی کی جانب سے جمع کراوئی گئی قرار داد کے مسودے میں آئین کی خلاف ورزی کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق صدر مملکت کو ایسا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، صدر کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کی تاریخ دینے اعلان آئین کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا وہ اپنا اعلان واپس لیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لئےانتخابات کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ کے اعلان کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، حکومت نے صدر کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔

National Assembly

President Arif Alvi

JUIF

Election date

Senate of Pakistan