Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی
شائع 22 فروری 2023 11:55am
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف آج شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

پریس کانفرنس میں شہباز شریف کی جانب سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور پاکستان کی جانب سے دی گئی امداد پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ عدالتوں میں جاری کیسز اور چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ دینے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف بات کریں گے، صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔

اسلام آباد

press conference

PM Shehbaz Sharif