Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کا رویہ (ن) لیگ کیلئے متعصبانہ ہے، وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ کی 2 سینئر ججز پر کڑی تنقید
شائع 22 فروری 2023 11:43am
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 2 سینئر ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا رویہ مسلم لیگ (ن) کے لئے متعصبانہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن سے انصاف کی توقع نہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے، دونوں ججز درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازعہ جج بینچ سے الگ کر دیے جانے کی روایت ہے، لیگی قانونی ٹیم دونوں کو ہمارے مقدمات کی سماعت والی بینچوں سے الگ ہونے کا کہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کو پارٹی کے خلاف مقدمات سےعلیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

Interior Minister

Rana Sanaullah

Justice Ijaz ul Ahsan

justice mazahir ali akber naqvi