Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ ن اخلاقیات چھوڑنے کیلئے تیار، مریم نواز نےعندیہ دے دیا

کارکنوں نے مریم کے سامنے مہنگائی کا مسئلہ بھی رکھ دیا
شائع 22 فروری 2023 11:16am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدراورچیف ایگزیکٹومریم نواز نے پارٹی کیلئے اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑنے سے متعلق مشورے سے اتفاق کرلیا۔

مریم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مسلم لیگ ن ملتان کی سوشل میڈیا ٹیم کے سینیئرنائب صدرمظہرگیلانی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں پارٹی پالیسی بدلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مظہر گیلانی نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ملک کیلئے چُپ رہنا اوراخلاق و اصول کا دامن نہ چھوڑنا مسلم لیگ ن کی پالیسی رہی ہے جسے اب بدلنا ہوگا کیونکہ یہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ جو انصاف بیچ رہے ہیں انکےآگے کھل کرعوام کےسامنے لائے۔انہیں اخلاقیات اصول کی باتیں سمجھ نہیں آرہی۔

اس ٹویٹ کوری ٹویٹ کرنے والی مریم نوازنے لکھا کہ وہ ان کی بات سے مکمل اتفاق کرتی ہیں۔

ٹویٹ پرتبصرہ کرنے والے بیشترصارفین نے بھی اس بات سے اتفاق کیا۔

ایک حامی نے تو براہ راست پوچھا ڈالا کہ، ’پکا نا ، یہ نا ہو ہم بڑے بڑے دعوے کرتے رہ جاٸیں ۔ پیچھے قیادت دل بڑا کر کے بیٹھی ہو۔‘

مسلم لیگ ن کے ایک اور حامی نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی توجہ مہنگائی سے متعلق ٹویٹ کی جانب مبذول کروائی ۔

صارف نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ ان کی ٹویٹ نظرانداز کردی جائے گی۔

pti

PMLN

Maryam Nawaz