Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیئے، خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی کا مستقبل اب پرویزالہٰی کے بیٹے کے ہاتھ میں ہے، وزیر ریلوے
شائع 22 فروری 2023 09:36am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر ریلوے خواجہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیئے، شاہد خاقان کو کچھ منٹ کی تاخیر ہوئی تو وارنٹ گرفتاری جاری کردیا، عمران خان کے ساتھ رعایت برتی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آفتاب سلطان ایک دیانتدار آدمی ہیں، ذاتی طور پر ان کا احترام کرتا ہوں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پرویزالہٰی اور عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی والوں کو بھی مبارک ہو، صاف چلی شفاف چلی، ضرورت کے تحت عمران خان کسی کو کچھ بھی بنا سکتے ہیںِ، پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا مستقبل اب پرویزالہٰی کے صاحبزادے کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو عمران خان کی حکومت نے باہر جانے دیا، نوازشریف کی قسمت اچھی تھی کہ ان کی جانب بچ گئی، بھگوڑا تو زمان پارک سے باہر نہیں نکلتا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیسیوں پیشیاں بھگت چکا ہے، شاہد خاقان کو کچھ منٹ کی تاخیر ہوئی تو وارنٹ گرفتاری نکال دیا اور عمران خان کے ساتھ رعایت برتی جارہی ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، ان کا تو خاندان بھی بچا ہوا ہے، ہمیں کبھی روتا دیکھا، یہ چوتھے روز چیخیں مارتے ہیں، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو دیوالیہ بنانے کا حصہ بننے والوں کے خلاف کیا کارروائی نہیں ہونی چاہیئے، عمران خان نے اپنے گریبان میں کبھی جھانکا، اسے کسی نے راستہ نہیں دینا، یہ مسلسل انتقام کی بات کرتا ہے۔

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

Railway Minister

Khawaja Saad Rafique