ق لیگ سے فارغ ہوتے ہی پرویز الٰہی پی ٹی آئی میں شامل
مسلم لیگ (ق) کے سابق سربراہ چوہدری پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس بارے میں تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ آج پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس ہوا، جس میں پرویزالہیٰ نے عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمالیت کا فیصلہ کیا، پرویز الٰہی کے ہمراہ سابق ارکان اسمبلی، سینئررہنما اور مونس الٰہی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کا کردار قابل ستائش ہے، ہم ان کے مداح ہیں، پرویز الٰہی و ان کے ساتھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے اور عمران خان کی قیادت میں منزل کی جانب بڑھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کے لئے بڑی قربانیاں دیں، انہیں پی ٹی آئی کا صدر بنایا جائے گا، سینئر لیڈر شپ نے پرویز الٰہی کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کی پی ٹی آئی قیادت نے منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیں گے اور ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو، البتہ عمران خان کی خواہش کے مطابق کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف پرچے درج ہو رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں پنجاب میں ڈیلور کرکے دکھایا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیٹ ختم کرکے انہیں ق لیگ کے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.