Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے غیر رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹ گاڑی مالکان کیلئے بُری خبر

قررہ مدت کے بعد جو گاڑی رجسٹرڈ نہ ہوئی وہ ضبط ہو جائے گی، شرجیل میمن
شائع 21 فروری 2023 06:26pm
جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت۔ فوٹو — فائل
جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت۔ فوٹو — فائل

سندھ بھر کے غیر رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بُڑی خبر سامنے آگئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی گاڑی اوپن لیٹر یا رجسٹریشن کے بغیر نہیں چلے گی، جعلی نمبر پلیٹ ہٹانے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعد جو گاڑی رجسٹرڈ نہ ہوئی یا اپلائیڈ فار رجسٹریشن ہوگی اسے ضبط کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی گاڑیوں کے ٹنٹڈ شیشے نہیں ہونے چاہئے، جعلی نمبر کے بجائے حکومت نے جو نمبر پلیٹ دی ہے وہی لگائیں، کسی کو اسکن کا مسئلہ ئے تو وہ بتائیں۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وردی کے بغیر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس حملے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کسی شو روم سے کوئی بھی گاڑی بغیر رجسٹریشن بیچی گئی تو شوروم مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

karachi

Sindh government

Sindh Police

Sharjeel Memon

Cars

Karachi Vehicles Registration