Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے 56 ہزار سے زائد اضافی نفری درکار

وزیر اعلیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کریں گے
شائع 21 فروری 2023 04:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیاکہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال میں پولیس کی تعداد سیکیورٹی کے لئے ناکافی ہے، انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے 56 ہزار سے زائد اضافی نفری درکار ہے۔

نگراں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پی، سیکرٹری داخلہ اور پولیس کے دیگر اعلی حکام کی شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات کے تناظر میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے نگران وزیر اعلی کو سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ صوبے کے ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں عام انتخابات بیک وقت منعقد ہوں گے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کو ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت انتخابات کی سکیورٹی کے لئے 56000 سے زائد اضافی نفری درکار ہے۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ بتایا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران اہم سیاسی قائدین کی سیکیورٹی کے لئے فرانٹئیر کور کی 1500 نفری درکار ہے ، اگر سکیورٹی کی درکار اضافی نفری فراہم کی جائے تو صوبائی حکومت عام انتخابات کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کے قابل ہوجائے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبر حاجی غلام علی کو صورتحال سے تحریری طور پر اگاہ کریں گے۔

peshawar

Azam Khan

care taker cm kpk