Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی دستخط کرنے پر عمران خان کے وکیل کا لائسنس کینسل کیا جائے، معاون خصوصی عطا تارڑ

پی ٹی آئی کے وزیر کے گھر پر ججز کی دعوت کی گئی، عطاتارڑ
شائع 21 فروری 2023 02:57pm

معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جعلی دستخط کرنے پر اظہرصدیق کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری سےڈرتےہیں، گرفتاری کا سن کر ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے، گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر لوگ جمع کرکے جلسہ کیا گیا، کیا ہمیں عدالت بلائے تو ہم بھی لوگ اکھٹے کر کے پیش ہوں، ہم اپنا دفاع کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں۔

عطا تارڑ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عمران خان کے جعلی دستخط کئے جس پر ان کا لائسنس منسوخ کیا جانا چاہئے، پنجاب بار کونسل کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کیلئے صبح دوپہر شام عدالتیں لگتی ہیں، پی ٹی آئی کے وزیر کے گھر پر ججز کی دعوت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو رعایت دی جاتی ہے، جب کہ عدالتوں نے شاہد خاقان عباسی کا انتظارنہیں کیا، عمران خان پیش نہیں ہوئے تو انہیں ضمانت منسوخ کرنے کے بجائے ضمانت دے دی گئی، اور شاہد خاقان کو حاضر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، نظام ایسے نہیں چلے گا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سسر کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں، کسی کا 4 کینال کا پلاٹ ہے، توشہ خانہ، بلین ٹری سونامی، بی آرٹی پشاور قانون کے مطابق بنے، کیا عدالتیں ن لیگ کو نشانہ بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر ہماری طرف سے عدلیہ پر دباؤ ہوتا تو نظر آتا اور پی ٹی آئی کی آدھی قیادت جیلوں کے اندر ہوتی

imran khan

Lahore High Court

Atta Tarrar