Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے اوقات پر سختی سےعمل درآمد کا حکم

بنیادی اشیا کی ترسیل والی گاڑیوں کو اجازت دینے سے متعلق تجاویز طلب
شائع 21 فروری 2023 02:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے اوقات پر سختی سےعمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ بنیادی اشیاء ضرورت والی 10 وہیلر گاڑیوں کی اجازت دی جائے،

عدالت نے کہا کہ جو سپریم کورٹ کا حکم ہے اس پر عمل درآمد کریں بس ، کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

عدالت نے ہیوی ٹریفک پر پابندی کے اوقات پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی اور سینئر ممبر لینڈ سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے بنیادی اشیا کی ترسیل والی گاڑیوں کو اجازت دینے سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ لینڈ ریونیو اور انجنیئرنگ بیورو کے متعلقہ افسران کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے این ایچ اے کو آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

karachi

Sindh High Court

Heavy Traffic