Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے کہا کہ فلاں کو پکڑ لو، اس کے پاس پلاٹ ہے، آفتاب سلطان

ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندر کردو اربوں والے باہر ہیں، چیئرمین نیب
شائع 21 فروری 2023 01:57pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ نیب میں دیگراداروں کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتا، نہ کچھ لے کرآیا تھا نہ ہی کچھ لے کرجارہا ہوں، مجھے کہا کہ فلاں کو پکڑ لو، اس کے پاس پلاٹ ہے۔

نیب ہیڈکوارٹر میں نیب افسران سے الودعی خطاب کرتے ہوئے آفتاب سلطان نے کہا کہ نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں، نیب میں دیگر اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں، ایک ایک پلاٹ والے کو کہا جاتا ہے اندر کردو اربوں والے باہر ہیں۔

آفتاب سلطان نے مزید کہا کہ نیب افسران صرف قانون کی سنیں اور کسی کی مداخلت برداشت نہ کر دیں، نیب افسران ڈٹ کر آزادی سے کام کریں، نیب کو ایمانداری سے چلایا، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے تین ناموں پر غور شروع کردیا

چیئرمین نیب نے کہا کہا نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے، مجھے کہا گیا کہ فلاں بھائی کوچھوڑ دو، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں، آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔

NAB

resign

Chairman NAB

Aftab Sultan