Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

عمران خان کی عدالت پیشی پربھارتی میڈیا کی بھرپور کوریج

بھارتی چینلز زمان پارک روانگی سے لاہورہائیکورٹ تک پل پل کی خبریں دیتے رہے
شائع 21 فروری 2023 01:42pm
تصویر: عامرضیاء/ ٹوئٹر
تصویر: عامرضیاء/ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ناصرف پاکستان بھرمیں موضوع گفتگو بنی رہی، بلکہ بھارتی میڈیا بھی اپنی خبریں بھول کرعمران خان کی کوریج پر لگا رہا۔

بھارتی اینکرزعمران خان کی زمان پارک روانگی سے لاہورہائیکورٹ پہنچنے تک کی موومنٹ پر پل پل کی خبریں دیتے رہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر رپورٹرزلائیو ہٹس دیتے نظرآئے اور نیوز روم میں بھرپور تبصرے وتجزیے بھی پیش کیے گئے۔

بھارتی چینلزنے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جمع ہونے والی پی ٹی آئی حامیوں کو ’ہائی لائٹ‘ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوامی سطح پرانتہائی مقبول ہیں اور اگر پاکستانی حکومت انہیں گرفتار کرلیتی ہے تو یہ سپورٹرز اینٹ سے اینٹ بجا کررکھ دیں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ترجمان عبدالصمد یعقوب کا موقف بھی لیا گیاجن کا کہناتھا کہ حکومت عمران خان کو ہرقیمت پرگرفتار کرے گی۔

بھارتی میڈیا نے اس کوریج کے دوران اپنی حکومت جانے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرانے والا نقطہ بھی خوب اجاگرکیا۔

imran khan

Lahore High Court

Indian Media