شاہد خاقان عباسی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے لیکن بعد میں منسوخ کردیئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جج ناصر جاوید رانا نے جاری کئے، سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر جاری ہوئے۔ عدالت نے سابق چیٸرپرسن اوگرا عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کئے، تاہم بعد میں شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔
ریفرنس میں شریک ملزمہ سابق چیٸرپرسن اوگرعظمی عادل کے بھی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔
Comments are closed on this story.