اثاثہ جات کیس کی تحقیقات: نیب نے عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کرلیا
عثمان بزدار کو 22 فروری کو صبح 11 بجے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے
نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لئے 22 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
نیب نے نوٹس جاری کردیا، جس میں عثمان بزدار کو 22 فروری کو صبح 11 بجے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہوں۔
اس سے قبل عثمان بزدار کو 16 فروری کو نیب آفس طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔
NAB
Usman Buzdar
lahore
ex cm punjab
Assets case investigation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.