Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنے والا ملزم سیکورٹی گارڈ گرفتار

ملزم شیر احمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا
شائع 21 فروری 2023 10:07am

اسلامیہ کالج کے لیکچرار بشیر احمد کو قتل کرنے والا ملزم سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیر احمد کے قتل میں ملوث ملزم سیکورٹی گارڈ بشیر احمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے لیکچرار جاں بحق

یاد رہے کہ لیکچرار اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان 19 فروری کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

تلخ کلامی پر سیکورٹی گارڈ بشیر احمد کی فائرنگ سے لیکچرار بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا، چوکیدار اور لیکچرر کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے کارتوس کے 5 خول برآمد ہوئے جبکہ چوکیدار کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلامیہ کالج میں لیکچرار اور گارڈ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی ویڈیو

واقعے کے بعد اسلامیہ کالج شعبہ انگریزی کے لیکچرار کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیاتھا۔

مقتول کے بھائی نے بیان دیا تھا کہ کالج کے چوکیدار نے زبانی تکرار پر میرے بھائی کو قتل کیا، اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

گزشتہ روز پشاور کے اسلامیہ کالج میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کی تھی۔

فوٹیج میں چوکیدار کو پروفیسر پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

peshawar

Crime

islamia college peshawar

Islamia College University Peshawar