Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان نے اپنے پیغام میں کیا کہا

میں ان تمام افراد خصوصا وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 21 فروری 2023 09:28am
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام افراد خصوصا وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ لوگ بڑی تعداد اور زبردست سپورٹ کا مظاہرہ کیا۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے گزشتہ روز حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں تمام ان تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کل بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی جبکہ عمران خان کی جانب سے معذرت کرنے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے پر دوسری درخواست کو نمٹا دیا گیا تھا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Bail Granted