Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے کونسے رہنما پہلے گرفتاری دیں گے؟

پنجاب حکومت نے مال روڈ اور لبرٹی چوک میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
شائع 21 فروری 2023 12:06am
پنجاب حکومت نےدفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو — فائل
پنجاب حکومت نےدفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری بروز بدھ سے ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی امتیاز شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری دوپہر 2 بجے چیئرنگ کراس سے ہوگا جس میں عمر سرفرا زچیمہ، سینیٹر ولید اقبال گرفتاری دیں گے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر مراد راس، محمد خان مدنی، فواد رسول بھلر کے ہمراہ 200 کارکنان بھی گرفتاری دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے معاملے پر پنجاب حکومت نے مال روڈ اور لبرٹی چوک میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

حکومت کی جانب سے لاہور کے دو بڑے علاوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ سات دن تک رہے گا، پابندی مال روڈ میاں میرپل سے سول سیکرٹریٹ تک لگائی گئی ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے خلاف جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔

 فوٹو — نوٹیفکیشن
فوٹو — نوٹیفکیشن

pti

lahore

Section 144

Punjab Govt

Jail Bharo Tehreek