Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ اور شام میں 6.3 شدت کے ایک اور زلزلے نے تباہی مچادی

زلزلے کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔
شائع 20 فروری 2023 11:16pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں پیر کو ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔

روئٹرز کے دو عینی شاہدین نے وسطی انطاکیہ میں ایک شدید زلزلہ اور عمارتوں کو مزید نقصان پہنچنے کی اطلاع دی۔

رائٹرز کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کا کہنا ہے کہ زلزلہ 2 کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں آیا۔

دیگر عینی شاہدین نے بتایا کہ تازہ ترین زلزلے کے بعد ترکیہ کی امدادی ٹیمیں ادھر ادھر بھاگ رہی ہیں، لوگوں کو چیک کر رہی ہے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایک رہائشی مونا العمر نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو وہ وسطی انطاکیہ کے ایک پارک میں خیمے میں تھیں۔

”میں نے سوچا کہ میرے پیروں تلے زمین پھٹ جائے گی۔“

انہوں نے اپنے 7 سالہ بیٹے کو بازوؤں میں پکڑ کر روتے ہوئے پوچھا، ”کیا ایک اور آفٹر شاک آنے والا ہے؟“

چھ فروری کو آنے والے دو بڑے زلزلوں نے پڑوسی ملک شام کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا، ایک ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے اور دونوں ممالک میں 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

earthquake

Syria

turkiye