Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا

نو اپریل کو صوبائی اسمبلیوں الیکشن کرانے پر وفاقی وزراء اور اتحادی پر برس پڑے۔
شائع 20 فروری 2023 07:54pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ کے اعلان کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، حکومت نے صدر کے اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دے دیا۔

صدر مملکت کی طرف سے نو اپریل کو صوبائی اسمبلیوں الیکشن کرانے پر وفاقی وزراء اور اتحادی پر برس پڑے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صدر نے آئین سے تجاوز کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دی ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ شخص اپنی اور اپنے عہدے کو بے توقیری کررہا ہے۔ غیر آئینی اقدامات کی جو سزا مقرر ہے اس کا حق ہم ان کے خلاف محفوظ رکھتے ہیں۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 48 بڑا واضح ہے کہ صدر صرف قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر اس کے الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں، صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا اعلان کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے سے صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اظہار تشکر کو نکالنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے اس ایوان سے منتخب ہوکراس ایوان کی توہین کی ہے۔

President Arif Alvi

Elections

punjab & kpk assemby