Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

’ایک مجرم نے عدالت پر دھاوا بول دیا‘

وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنوں کو کال دیتا ہے کہ عدالت پر دھاوا بول دو، مریم اورنگزیب
شائع 20 فروری 2023 07:28pm

وفاقی وزیر برائےاطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک مجرم نے عدالت پر دھاوا بول دیا ہے، کہا جارہا ہے کہ عمران صاحب گاڑی سے باہر نہیں آسکتا، ایک شخص ہے کہ جو خاتون جج کو دھمکی دیتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ اپنی پٹیشن پر جعلی دستخط کیے جاتے ہیں، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنوں کو کال دیتا ہے کہ عدالت پر دھاوا بول دو۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ ہمارے وزراء کو نیب کی عدالت میں اندر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ عدالت عمران خان کو گرفتار کرنے کا آرڈر کیوں نہیں جاری کرتی، عدالتوں کا تمسخر اڑایا جارہا ہے، ایک شخص منہ چڑا رہا ہے۔

imran khan

Maryam Aurangzeb

Lahore High Court