Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کی اوقات ہی نہیں وہ ایسے فیصلے کریں، خواجہ آصف کا صدر کے اعلان پر ردعمل

ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، وزیر دفاع
شائع 20 فروری 2023 06:29pm
صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر کہا کہ صدر کی اوقات ہی نہیں وہ ایسے فیصلے کریں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کریں، صدر مملکت اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لئےانتخابات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، البتہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں لیکن میں نام نہیں لوں گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی آبادی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، جو چیزیں زرمبادلہ نہیں بنا رہیں، ان کا کوئی حل سوچنا ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 1400، 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔

Khawaja Asif

FBR

IMF

Arif Alvi

Elections

default

golf club