Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں کو 4.22 ارب روپے امدادی رقم دینے کا فیصلہ

سیلاب سے زراعت کے نقصانات، امدادی سرگرمیوں کیلیے حکمت عملی تیار
شائع 20 فروری 2023 04:09pm

چیف سیکرٹری سندھ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ کسانوں میں مجموعی طور پر 4.22 ارب روپے کی امدادی رقم فی ایکڑ5 ہزارروپے کے حساب سے تقسیم ہوگی۔

سیلاب سے زراعت کے نقصانات اور امدادی اقدامات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ و زراعت، ڈی جی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں سیلاب سے زراعت کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو بیج کی مد میں 5000 روپے فی ایکڑ فراہم کیے جائیں گے، اور مجموعی طور پر 4.22 ارب روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 85 ہزار 928 کسانوں میں سبسڈی کی رقم تقسیم ہوگی، اور کیش رقم کا میسج بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر آئے گا، تمام ڈویژنل کمشنر کیش ٹرانسفرکےعمل کی نگرانی کریں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت جاری کی کہ محکمہ زراعت اور بے نظیر انکم اسپورٹ (BISP) رواں ہفتے کیش ٹرانسفر سے متعلق انتظامات مکمل کرے۔

ڈائریکٹر جنرل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں 110پوائینٹس پر یہ رقم کسانوں کو دی جائے گی۔ سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

flood

flood in sindh

Flood affected farmers of Sindh