Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں سردی کی لہر آنیوالی ہے، ماہر موسمیات

سردی کی لہر پیر تک جاری رہے گی مدینہ، مکہ میں بھی سردی بڑھ سکتی ہے
شائع 20 فروری 2023 03:56pm
تصویر/ ایس پی اے ایجنسیی
تصویر/ ایس پی اے ایجنسیی

ماہرموسمیات محقق، عبدالعزیز الحسینی نے سعودی عرب میں سردی کی لہر کے بارے میں عوام کو خبردارکردیا کہ اپنے بچوں کوگرم کپڑے پہنائیں اور تمام شہری بھی گرم کپڑے تیاررکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ درمیان درجے کی یہ سردی طویل مدت تک رہے گی کیونکہ جب سے موسم سرما شروع ہوا ہے تب سے یہ سردی کی نویں لہر ہے۔

اس سے پہلے جمعرات کے روز سے ہی سعودی عرب کے کئی حصوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی، جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز تک سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے، جو آئندہ پیر تک جاری رہے گی۔

عبدالعزیز الحسینی کا کہنا ہے کہ مملکت میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شمالی اور شمالی وسطی علاقے میں مزید سردی بڑھنے کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شمالی علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے ایک تک جائے گا جبکہ وسطی علاقے میں درجہ حرارت 3 سے 9 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

عبدالعزیز الحسینی کے مطابق مشرقی علاقے اور مدینہ منورہ میں پارہ 5 سے 14 کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 15 سے لیکر 20 ڈگری تک درجہ حرارت تک جائےگا۔

مزید کہا کہ جازان میں درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں سردی میں کافی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ رواں برس تو بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک کو چھو گیا تھا۔

Winter

Saudia Arabia

Heavy Snowfall