Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی فون منگوانے والے نوجوان نے رقم نہ ہونے پر ڈیلیوری بوائے کو قتل کردیا

قتل کے بعد ملزم نے لاش گھر میں ہی چھپا دی تھی
شائع 20 فروری 2023 02:49pm

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن میں 20 سالہ نوجوان نے آن لائن آرڈرکیے گئے آئی فون کیلئے ادائیگی کی رقم نہ ہونے پرمبینہ طورپرڈلیوری بوائے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔

قتل کرنیوالے ملزم کی شناخت ہیمنتھ دت کے نام سے ہوئی ہے جس نے لاش گھر میں ہی چھپا دی تھی۔ بعد ازاں ملزم نے لاش جلانے کی کوشش کی لیکن اسی اقدام نے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

ملزم نے یہ انتہائی اقدام آئی فون کے حصول کے لیے اٹھایا کیونکہ وہ فون تو منگواچکا تھا لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔

اس معاملے کا انکشاف تب ہوا 11 فروری کو انچکوپل ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک جلی ہوئی لاش ملی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوران تفتیش پولیس کو علم ہوا کہ ای کارٹ ایکسپریس میں ملازمت کرنے والا 23 سالہ ہیمانتھ نائک فروری کو لکشمی پورہ لے آؤٹ کے قریب ہیمنت دتہ نامی نوجوان کا بُک کروایاگیا سیکنڈ ہینڈ آئی فون ڈیلیور کرنے گیا تھا۔

ڈلیوری بوائے نائک نے آرڈرحوالے کرنے کے بعد 46 ہزار روپے مانگے ت ملزم ہیمنت نے اسے چاقو کے وار سے قتل کردیا۔

قتل کے ثبوت مٹانے کیلئے ملزم لاش کو ایک بیگ میں ڈال کرریلوے اسٹیشن لے گیا اور جلانے کی کوشش کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزم تک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

india

karnataka

Crime

iPhone