Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

احتجاج کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ: عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ رجوع

پر امن احتجاج بنیادی حق ہے اور دہشت گردی کا مقدمہ سیاسی انتقام ہے، عمران خان کی درخواست
شائع 20 فروری 2023 02:06pm

توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے لئے عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

عمران خان اور علی اعوان کی جانب سے وکلا فیصل چوہدری اور علی بخاری نے درخواست دائر کی، جس میں تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او ،پراسیکیوٹر اے ٹی سی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر عمران خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، پر امن احتجاج بنیادی حق ہے اور دہشت گردی کا مقدمہ سیاسی انتقام ہے۔

وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں درخواست گزاروں نے متعلقہ پولیس افسران کو وقتا فوقتاً آگاہ کیا کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتی، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال میں درخواست گزاروں کے خلاف جھوٹا دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کا حکم دے، انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر رکھی ہے، حتمی فیصلے تک ایف آئی آر کا آپریشن فوری معطل کیا جائے۔

imran khan

Islamabad High Court

Terrorism case against protests