Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پورا پاکستان کراس کرکے دہشت گرد کراچی پہنچے، وزیراعلی سندھ

"اپنی کمزوریوں کا جائزہ لیا، ان کے بارے میں بتاوں گا"
شائع 20 فروری 2023 12:54pm
تصویر: پی پی آئی/ فائل
تصویر: پی پی آئی/ فائل

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پورا پاکستان کراس کرکے دہشت گرد کراچی پہنچے ہم نے اپنی کمزوروں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتاؤں گا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو ہم دہشت گردوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے پورا پاکستان کراس کرکے دہشتگرد کراچی پہنچے انٹیلیجینس بہتر ہونی چاہیے جیسے ہم ایسے واقعات سے بچ سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اداروں کے چھتوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت ہونے چائیے ہم نے اپنی کمزوروں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتاوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس نے 5 سے 10منٹ میں فوری ردعمل دیا اور رینجرز پولیس کے تمام سینئیر افسران موقع پر فوری پہنچے۔

سندھ اسمبلی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی

باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سندھ اسمبلی کی ریکی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ریکی کی تصاویر بھی دکھا دی گئی ہیں۔

ریکی کی تصاویر دیکھنے کے بعد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلی مراد علی شاہ ایوان کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظرسندھ اسمبلی میں مہمانوں کے تمام پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ میڈیا کے علاوہ پریس گیلری اور آفیسرز گیلری کے پاسز منسوخ کیے گئے ہیں۔ اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی ڈرائیور کے علاوہ باقی مہمانوں کو ساتھ لانے پر منع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی اور آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Sindh Assembly

Syed Murad Ali Shah

Karachi Police Office Attack

KPO Attack