Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل سیزن 8: واصف غفور کا رقص اس بار بھی شائقین کو بھاگیا

نوجوان کی ویڈیو گزشتہ سال وائرل ہوئی تھی
شائع 20 فروری 2023 11:39am
اسکرین گریب - ٹوئٹر
اسکرین گریب - ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے شروع ہوتے ہی کرکٹ شائقین میں جوش کی ایک روح پھونک دی ہے۔

گزشتہ سیزن میں پی ایس ایل کے ترانے ’آگے دیکھ‘ پر اسٹیڈیم میں رقص کیی ویڈیو وائرل ہونے سے راتوں رات اسٹار بننے والے واصف غفور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں واصف غفور کو پی ایس ایل کے نئے ترانے ’سب ستارے ہمارے‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں نے اپنے پاس محفوظ کرلیا ۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران واصف نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گزشتہ سال کی طرح یہ وائرل ویڈیو بھی پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرشیئر کی گئی ہے۔

Lahore Qalandars

karachi kings

PSL 8