Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد خان بھٹی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سندھ پولیس

آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش
شائع 20 فروری 2023 10:57am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری اور چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق کیس میں آئی جی سندھ نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی، سندھ پولیس نے عدالت کو بتایا گیا کہ محمد خان بھٹی اوران کے ساتھیوں کو گرفتارنہیں کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ کا شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو خط

سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اوران کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، محمد خان بھٹی سندھ کے کسی بھی تھانے میں زیرحراست نہیں ہیں۔

وفاقی حکومت نے اور رینجرز پراسیکیوٹر حبیب احمد نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کراچی سے گرفتار

ایان میمن ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ پولیس کو محمد خان بھٹی کو تلاش کرنے کا پابند کیاجائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ سندھ پولیس ان گمشدگی سے لاتعلقی کا اظہار کررہی ہے۔

درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائرکی، جس میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی 6 فروری سے مٹیاری کے پاس سے غائب ہوئے، اندیشہ ہےکہ انہیں حکومت کے اداروں نے گرفتار کیا ہے، ان پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

Sindh Police

Sindh High Court

secratory punjab assembly

mohammad khan bhatti