Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کو پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی
شائع 20 فروری 2023 10:42am
لاہور ہائیکورٹ  فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
لاہور ہائیکورٹ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے صدر کو پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے صدر کو پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، 12 فروری کو 12 بج کر 10 منٹ سے پہلے عدالتی حکم پر عمل کرنا قانونی تقاضا تھا، اس اوقات کار کے بعد عدالتی حکم پر عمل درآمد کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تاریخ جاری نہ کر کے حف کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر کو احکامات جاری کرے۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر نے سنگل بینچ کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کر دیا ہے، اس معاملے کو ڈویژن بینچ میں لے جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر اسے نمٹا دیا۔

پنجاب انتخابی شیڈول: الیکشن کمیشن کی درخواست نمٹادی گئی

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول کے عدالتی فیصلے میں ترمیم کے لئے الیکشن کمیشن کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ سنایا ترمیم کیسے کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر نے اس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں بھی چیلنج کیا ہے، اب ترمیمی درخواست کی ضرورت کیا تھی اپنی اپیل میں پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادہ مظہر نے درخواست واپس لے لی۔

ہائیکورٹ آفس نے الیکشن کمیشن کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن شیڈول کے لئے گورنر سے مشاورت کر کے اعلان کیا جاٸے، الیکشن کمیشن کا تاریخ دینے کے حوالے سے کوٸی کردار نہیں، عدالت الیکشن کمیشن کی حد تک فیصلے میں ترمیم کرے۔

President Arif Alvi

punjab assembly

by election

Lahore High Court