Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کی پہلی جیت، لاہور قلندرز کو شکست دیدی

اس سے قبل ایونٹ کے تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شائع 19 فروری 2023 10:49pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی، کراچی نے لاہور قلندرز کو67 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بناکر لاہور قلندرز کو جیتنے کےلیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

کنگز کے 185 رنز کے جواب میں قلندرز کی پوری ٹیم 18 ویں اوورز میں 118 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کو 3 ناکامیوں کے بعد پہلی کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے تینوں میچز میں کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

Lahore Qalandars

karachi kings