Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہےعمران دار ججز کی ضرورت نہیں‘

رانا ثناء نےگرفتاری کا فیصلہ کیا تو عمران خان کو بچانے والا کوئی نہ ہوگا، مریم نواز
اپ ڈیٹ 19 فروری 2023 06:04pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اب عدلیہ کے کاندھے پر آنے کی کوشش کررہے ہیں،جو ہاتھ نواز شریف کے لئے فولاد ہوتے تھے وہ اب عمران خان کے لئے موم کیوں بن گئے۔

راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ گھڑی چور نے چار سال میں ملک میں کچھ نہیں چھوڑا، عمران خان چار سال تک گھڑیاں چوری کرتے رہے۔ عمران خان نے صرف مال بنانے کا منصوبہ لگایا، ملکی تاریخ کےسب سےزیادہ قرض لئے، سب سے زیادہ قرض لے کر صرف راولپنڈی میں ایک منصوبہ نہیں لگایا۔

عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر سوال اٹھاتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا بزدل آدمی عوام کا لیڈر ہوسکتا ہے، گرفتاری دینے کیلئے شیر کا جگر چاہئے اور وہ زمان پارک کے بنکر میں بزدلوں کی طرح چھپا بیٹھا ہے، لوگوں کو کہتا ہے جیلیں بھرو، خواتین اور بچوں سے کہتا ہے مجھے گرفتاری سے بچاؤ۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے، واپس ادھر ہی آئے گا، مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے اور حل نوازشریف کو کرنا پڑتا ہے۔ ن لیگ کو جب بھی پاکستان ملا نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا، ن لیگ نے ہر دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

PMLN

imran khan

Rana Sanaullah