Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو: ’گمراہ کارکنان کو نہیں عمرانی ٹولے کو جیلوں میں ڈالیں گے‘

نگراں حکومت میں الیکشن نہ ہوئےتو عمران خان دھاندلی کا شور مچائیں گے،رانا ثناء اللہ
شائع 19 فروری 2023 04:53pm
اسکرین گریب/پی ٹی وی
اسکرین گریب/پی ٹی وی

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع ہوئی تو ایسا جواب دیں گے جو عمران خان سوچ بھی نہیں سکتے۔ پی ٹی اۤئی ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب لےجانا چاہتی ہے۔

راوالپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے چیئرمین تحریک انصاف بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، جیل میں پی ٹی اۤئی کےعام کارکنوں کو نہیں بلکہ افراتفری پھیلانےوالوں کو رکھیں گے۔

ضمنی الیکشن میں تاخیر پر مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنماء نےکہا کہ ہم الیکشن سےبھاگ نہیں رہے شفاف انتخابات نگراں حکومت میں ہونےچاہئیں، اگر ایسا نہ ہوا تو عمران خان دھاندلی کا شور مچائیں گے۔

صدر مملکت پر تنقید کرتےہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے مالیاتی اۤرڈیننس پر دستخط اس لئےنہیں کیے تاکہ اۤئی ایم ایف معاہدہ تاخیر کا شکار ہو اور ملک کو معاشی نقصان پہنچے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا جو صدر بیٹھا ہے اس کی شکل ایسی ہے کہ ابھی خیرات مانگ لے گا۔

انہوں نےکہا کہ ن لیگ ملک کو موجودہ بحران سےنکالے گی۔

PMLN

imran khan

Jail Bharo Tehreek