سانگلا ہل، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے
سانگلا ہل میں علی الصبح مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے عملہ نے 3 افراد کو زندہ اور 30 سالہ نوجوان نعمان نثار اور 10 سالہ طیب سجاد کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا۔
شکیل عنائت نامی شخص اپنے گھر کی تعمیر کیلئے بیسمنٹ کی کھدوائی کروا رہا تھا کہ ملحقہ مکان کی بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے اس مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں فاطمہ رضوان، محمد رضوان اور پانچ سالہ اریب رضوان کو ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا۔
جائے وقوعہ پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے وقوعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.