Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا تنظیمی کنونشن آج راولپنڈی میں، مریم نواز خطاب کریں گی

مریم نواز کی زیر صدارت کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا
شائع 19 فروری 2023 10:23am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج راولپنڈی میں ہوگا، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کر رکھا ہے۔

مریم نواز آج راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کنونشن سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی خطاب کریں گے۔

شیڈول کے تحت مریم نواز کل پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی بھی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔

خواتین، یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا سے متعلق اجلاس بھی الگ الگ منعقد ہوں گے۔

مریم نواز بہاولپور ڈویژن، ملتان، ایبٹ آباد اور اسلام آباد ڈویژن کے دورے کرچکی ہیں۔

rawalpindi

PMLN

Maryam Nawaz

Organizational convention