Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گولڈ لیف 500 روپے کی، ’کیپسٹن کی ترقی ہوگئی‘

ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد
اپ ڈیٹ 18 فروری 2023 10:54pm
مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے عائد۔ فوٹو — رائٹرز
مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے عائد۔ فوٹو — رائٹرز

پاکستان میں گولڈ لیف سگریٹ کے فی پیک کی قیمت 500 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر مزید ٹیکس عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی برانڈز اور مقامی سگریٹس کے ایک پیکٹ میں 20 سگریٹس ہوتی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سے کم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسےایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی) نے مختلف برانڈز کی سگریٹس کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

گولڈ لیف سگریٹ کا فی پیکٹ 260 روپے سے یکدم 479 روپے پر آگیا ہے جب کہ گولڈ لیف کی کھلی سگریٹ 15 روپے سے اچانک 25 روپے میں فروخت ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کیپسٹن کے فی پیک کی قیمت 80 یا 100 سے اچانک 210 روپے مقرر کردی گئی ہے، مقامی ڈن ہل لائٹس بھی 260 روپے سے 478 اور فی پیک ڈن ہل سوئچ کی قیمت 280 سے 522 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی فہرست کے مطابق مقامی بینسن اینڈ ہیجس (بی اینڈ ایچ) کا فی پیک 479 روپے کا ہوگیا ہے۔

جان پلیئر 210، گولڈ فلیک، امبیسی اور سی بی پی ایم سگریٹ کا ایک پیک 211 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں ان تینوں برانڈز کی سگریٹس کا فی پیک 100 سے کم قیمت میں فروخت ہو رہا تھا۔

پاکستان

Cigarette